اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 512 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جبکہ ٹیٹرا پیک اور خشک دودھ پر10 فیصد یکساں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، 1125 ایس آر اوز کو ختم کر دیا گیا ہے، 1000cc گاڑیوں پر اڑھائی فیصد، 1000 سے 2000cc تک 5 فیصد اور اس سے اوپر cc گاڑیوں پر 17.5 فیصد ٹیکس …
چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، ممبر ایف بی آر حامد عتیق اور ممبر کسٹم پالیسی محمد جاوید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 512 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں جبکہ ٹیٹرا پیک اور خشک دودھ پر10 فیصد یکساں ڈیوٹی لگا دی گئی ہے، 1125 ایس آر اوز کو ختم کر دیا گیا ہے، 1000cc گاڑیوں پر اڑھائی فیصد، 1000 سے 2000cc تک 5 فیصد اور اس سے اوپر cc گاڑیوں پر 17.5 فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ہے، چینی پر ٹیکس 11 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ہے جبکہ قرآن پاک میں استعمال ہونے والے پیپر ٹیکس صفر کر دیا گیا ہے، تنخواہ دار طبقہ پر انکم ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے تاہم کم تنخواہ دار طبقہ پر اس کا فرق نہیں پڑے گا، ادویات کے خام مال، آپریشن تھیٹرز پر ٹیکس کی چھوٹ دی گئی ہے، سیاحتی علاقوں کے لئے پری فیبریکیٹڈ میٹریل پر ڈیوٹی 11 فیصد سے کم کر کے 8 فیصد کر دی گئی ہے، فرنیچرز اور ایل ای ڈی کے مینوفیکچرنگ میں استعمال ہونے والے خام مال کی ڈیوٹیز میں چھوٹ دی گئی ہے، انڈر انوائسنگ کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سیمنٹ پر فی بوری 25 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ منگل کو چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، ممبر ایف بی آر حامد عتیق اور ممبر کسٹم پالیسی محمد جاوید غنی نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کل 512 ارب روپے کے نئے ٹیکس عائد کئے گئے ہیں، 70 ارب روپے کی ایف ای ڈی بڑھائی گئی ہیں، 38 ارب روپے خام مال پر ڈیوٹیز لگائی گئی ہیں








