اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری سے نائجیریا کی وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 2 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے، بین الاقوامی تعلیمی …
چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری سے نائجیریا کی وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے 2 رکنی وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) طارق بنوری سے نائجیریا کی وفاقی وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے 2 رکنی وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر طارق بنوری نے کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن دوست ممالک کے ساتھ روابط بڑھانے، بین الاقوامی تعلیمی تعلقات استوار کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور تعاون کےلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔ وفد کے اراکین میں ڈائریکٹر بائیو ریسورسز ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی نائجیریا ابایومی اوگن ٹنڈے اور اسپیشل اسسٹنٹ ٹو پرماننٹ سیکرٹری وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی سیموئل تھامس شامل تھے۔








