چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں بدعنوانی کے6ریفرنس دائرکرنے 4 انکوائریوں اور 11انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں بدعنوانی کے6ریفرنس دائرکرنے 4 انکوائریوں اور 11انویسٹی گیشنزکی باقاعدہ طور پر منظوری دی گئی ۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ،انہوں نے مبینہ طور پر رائیونڈ سے شریف فیملی کے گھرتک غیرقانونی دورویہ سڑک تعمیر کرکے قومی خزانہ کو تقریبا ساڑھے بارہ کروڑ روپے نقصان پہنچایا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے نندی پور الیکٹرک پراجیکٹ میں سابق وفاقی وزیر قانون و انصاف ڈاکٹر بابر اعوان ،سابق وزیرپانی وبجلی راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری قانون و انصاف مسعود چشتی، سابق سیکرٹری شاہدرفیع اور سابق ڈائریکٹراعجاز بشیرکے خلاف انویسٹی گیشن کی منظور ی دی۔

Leave a Reply