راولپنڈی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پیر کو پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لی پیل نے یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان …
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے جرمن سفیر اینا لی پیل کی ملاقات

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 06 مارچ (اے پی پی) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سے پیر کو پاکستان میں جرمنی کی سفیر اینا لی پیل نے یہاں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کا اعتراف کیا۔







