اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطورچیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم منصب پر تعیناتی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اعلیٰ پیشہ وارانہ بصیرت، شاندار خدمات کا عملی اعتراف ہے۔چیئرمین سینیٹ نے …
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطورچیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔5دسمبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بطورچیف آف ڈیفنس فورسز کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعہ کو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس اہم منصب پر تعیناتی فیلڈ مارشل عاصم منیر کی اعلیٰ پیشہ وارانہ بصیرت، شاندار خدمات کا عملی اعتراف ہے۔چیئرمین سینیٹ نے مزید کہا کہ قوم اپنے نئے چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی ثابت قدمی، ولولہ انگیزی اور قومی سلامتی کے تقاضوں سے ہم آہنگ عزم پر نازاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی سربراہی میں تینوں مسلح افواج کے درمیان سٹریٹجک ہم آہنگی مزید مضبوط ہوگی جو ملک کے دفاعی ڈھانچے کے لئے نہایت اہم ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ چیف آف ڈیفنس فورسز سید عاصم منیر کی کمان میں پاکستان کی عسکری قوت نہ صرف علاقائی سطح پر بلکہ عالمی فورمز پر بھی پیشہ وارانہ معیار کی علامت بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کی ثابت قدمی اور غیر معمولی کارکردگی پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں۔مزید برآں چیئرمین سینیٹ نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کی مدتِ ملازمت میں توسیع پر انہیں مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی زیرِ قیادت پاک فضائیہ نے ملکی فضائی حدود کے دفاع کو نئی جہتیں دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی جارحانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیا بلکہ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تیاریوں کے ذریعے عالمی سطح پر بھی اپنی پیشہ وارانہ ساکھ کو مزید مستحکم کیا۔چیئرمین سینیٹ نے ائیر چیف ظہیر بابر سدھو کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں پاک فضائیہ آئندہ برسوں میں بھی ترقی، جدت اور مضبوط فضائی دفاع کی راہ پر گامزن رہے گی۔







