اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کے روز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراءاور دیگر شخصیات میں میر عارف محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، دانش کمار، میر …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا کوئٹہ کا دورہ، وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا اور عمائدین سے ملاقاتیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے بدھ کے روز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران چیئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال، صوبائی وزرا اور عمائدین سے ملاقاتیں کیں۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینٹ سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراءاور دیگر شخصیات میں میر عارف محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، دانش کمار، میر جان جمالی، بلال کاکڑ، میر مدد سنجرانی، سردار رشید ریکی، میر دستگیر بادینی، اعجازسنجرانی، ریاض ایڈووکیٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ معتبرین، وکلاءبرداری اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ملکی صورتحال خصوصاً صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال،کورونا اور سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس دوران صوبائی اسمبلی کی سیٹوں میں اضافے کے حوالے سے قرارداد کی منظور ی کے لیے چیئرمین سینیٹ کی کوشش کو بھی سراہا گیا۔ملاقات میں کہا گیا کہ چیئرمین سینیٹ نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے وفاق میں صوبے کی نمائندگی بہترین انداز سے کر رہے ہیں۔انکی کوششوں سے وفاق اور صوبے کے مابین مختلف امور خوش اسلوبی سے طے پاگئے۔ اس موقع پر چئیرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبے کے عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور سی پیک صوبے کی ترقی کا ضامن ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع اور پسماندگی کے خاتمے میں مدد ملے گی۔








