اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر سینیٹرز، ارکانِ پارلیمنٹ، معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، صحافیوں، بیوروکریٹس اور اساتذہ کرام نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرکی رہائش گاہ پر جا کر ان کی بھابھی کے انتقال …
چیئرمین سینیٹ و دیگر اہم شخصیات کا ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر سےان کی بھابھی کے انتقال پر اظہارتعزیت

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جنوری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکرٹری جنرل اور سابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر سینیٹرز، ارکانِ پارلیمنٹ، معروف سیاسی و سماجی رہنماؤں، وکلا، ڈاکٹرز، قبائلی عمائدین، صحافیوں، بیوروکریٹس اور اساتذہ کرام نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصرکی رہائش گاہ پر جا کر ان کی بھابھی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
تعزیتی ملاقات کے دوران مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ لواحقین کے لیے صبرِ جمیل اور مرحومہ کی مغفرت و درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے تعزیت کے لیے آنے والی تمام معزز شخصیات، پارلیمنٹیرینز اور دوست احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اہلِ خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی اور یکجہتی ان کے لیے باعثِ حوصلہ ہے۔
انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر عطا کرے۔واضح رہے کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے بڑے بھائی امان اللہ خان ناصر کی اہلیہ کا انتقال گزشتہ دنوں کوئٹہ میں ہوا تھا۔مزید بتایا گیا ہے کہ تعزیت کے لیے کل اتوار کو ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر اپنی رہائش گاہ پر دوپہر ایک بجے سے شام پانچ بجے تک موجود ہوں گےجہاں تعزیت کے لیے آنے والے افراد ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔








