اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افغان سرحد پر حالیہ جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ اور …
چیئرمین سینیٹ کا افغان جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین

مزید خبریں
اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے افغان سرحد پر حالیہ جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے پر افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وطنِ عزیز کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدی خلاف ورزی کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دے کر سکیورٹی فورسز نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیت، تیاری اور عزم کا عملی مظاہرہ کیا ہےجو پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے واضح کیا کہ قومی سلامتی کو للکارنے والوں کو ہر سطح پر بھرپور جواب دیا جائے گا۔ افواجِ پاکستان ملک کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا جانتی ہیں اور کسی بھی قسم کے جارحانہ عزائم کو خاک میں ملانے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دفاعِ وطن کے لیے افواج اور عوام متحد ہیں اور پوری قوم اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کادفاع ناقابلِ تسخیر اور مضبوط ہاتھوں میں ہے ، ملک کی سلامتی کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔








