چیئرمین سینیٹ کی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قانون سازی اور قوانین پر مو¿ثرعملدرآمد کے لئے متعلقہ آئینی اداروں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ایوان بالاء بنچ اور بار کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اورملک میں عدالتی نظام کو مزید فعال بنانے اور زیر التواءمقدمات کوجلد ازجلد نمٹانے کے …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ قانون سازی اور قوانین پر مو¿ثرعملدرآمد کے لئے متعلقہ آئینی اداروں کے مابین روابط کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ایوان بالاء بنچ اور بار کو درپیش مسائل کے حل کیلئے بھر پور کردار ادا کر رہا ہے اورملک میں عدالتی نظام کو مزید فعال بنانے اور زیر التواءمقدمات کوجلد ازجلد نمٹانے کے عزم کی بھرپور تائید کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین سینیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے نو منتخب صدر راجہ انعام امین منہاس سے پارلیمنٹ ہاو¿س میں ملاقات کے دوران کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ انصاف کی فوری فراہمی کیلئے عدلیہ ، بار ایسوسی ایشنز اور آئین ساز اداروں کے مابین موثر ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کو درپیش مسائل اور اسلام آباد ہائیکورٹ سے متعلق امور کے حوالے سے بہت جلد بار کے وفد سے ملاقات کریں گے جس میں درپیش مسائل کا تفصیل سے جائزہ لیا جائے گا۔

Leave a Reply