اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمرکے ہمراہ سیکٹر جی 13 کے رہائشیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ فاونڈیشن وسیم باجوہ کی سربراہی میں تمام افسران بالا نے شرکت کی۔ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر کوتمام جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی …
چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر کا سیکٹر جی 13 کے رہائشیوں کے ہمراہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ فاونڈیشن کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمرکے ہمراہ سیکٹر جی 13 کے رہائشیوں نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاو¿سنگ فاونڈیشن کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ہاﺅسنگ فاونڈیشن وسیم باجوہ کی سربراہی میں تمام افسران بالا نے شرکت کی۔ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر کوتمام جاری منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور مستقبل میں شروع ہونے والے منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیاگیا۔ ڈائریکٹر واٹر نے سیکٹر جی 13 میں پانی کی موجودہ صورتحال سے رکن قومی اسمبلی کو آگاہ کیا کہ سیکٹر جی 13 میں 4 بڑے ٹیوب ویل اور ایک منی ٹیوب ویل سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ دو بڑے ٹیوب ویلوں کا کام ایک مہینے میں ایوارڈ کردیاجائے گا اور ایوارڈ ہونے کے بعد دو یا تین مہینے کے اندرپانی کی سپلائی شروع کردی جائے گی۔








