اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ذریعے یہ ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ یہاں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے انوسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی او ٹی ٹریننگ پلان سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے …
چیئرمین قمر زمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) نیب کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک میں انسداد بدعنوانی کا سب سے بڑا ادارہ ہے جو انتہائی تربیت یافتہ افرادی قوت کے ذریعے یہ ذمہ داری ادا کر رہا ہے۔ یہاں نیب ہیڈ کوارٹرز میں نیب کے انوسٹی گیشن افسران اور پراسیکیوٹرز کی او ٹی ٹریننگ پلان سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب اپنے انسانی وسائل کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے جس کے تحت ایک جامع سالانہ تربیتی پلان برائے سال2017ءتیار کیا گیا ہے تاکہ افسران/آفیشلز اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ ورانہ ترقی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی پلان پر کامیاب عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے ضروری ہے کہ تربیتی افسران یہ ذمہ داری ادا کرنے کے لئے پوری طرح صلاحیت کے حامل ہوں۔ اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ نیب کے مختلف علاقائی بیوروز کے 18 انوسٹی گیشن افسران اور 7 پراسیکیوٹرز کے لئے نیب ہیڈ کوارٹرز میں 2 ہفتے کی ٹریننگ آف ٹرینرز (ٹی او ٹی) منعقد ہوئی۔








