اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بدعنوان عناصر کو معاف نہ کرنے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانہ میں جمع کرانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکایت کنندگان کو یقین دلایا کہ کرپشن سے متعلق ان کی شکایات کو نیب …
چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سمات کے دوران گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے بدعنوان عناصر کو معاف نہ کرنے، انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے اور لوٹی ہوئی دولت قومی خزانہ میں جمع کرانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔ کھلی کچہری میں عوامی شکایات کی سماعت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شکایت کنندگان کو یقین دلایا کہ کرپشن سے متعلق ان کی شکایات کو نیب قوانین کے مطابق نمٹایا جائے گا کیونکہ وہ کسی دباﺅ یا اثر و رسوخ کے بغیر ”سب کیلئے احتساب“ پر پختہ یقین رکھتے ہیں۔ چیئرمین نیب نے لوگوں کی انفرادی شکایات تحمل سے سنیں اور ان کی شکایات قانون کے مطابق نمٹانے کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔








