چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا ادارے کی نگرانی اورجائزہ نظام سے متعلق پیش رفت پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی حکمت عملی کے نہایت عمدہ نتائج سامنے آرہے ہیں، کارکردگی میں بہتری اوربہتر نتائج کے حصول کیلئے نیب نے نگرانی اورجائزے کا جدید ترین نظام وضع کرلیاہے، نیب مکمل پیشہ وارانہ اورشفاف انداز میں میرٹ پر بدعنوانی کے خلاف مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار …

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو(نیب) کے چیرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے نیب کی حکمت عملی کے نہایت عمدہ نتائج سامنے آرہے ہیں، کارکردگی میں بہتری اوربہتر نتائج کے حصول کیلئے نیب نے نگرانی اورجائزے کا جدید ترین نظام وضع کرلیاہے، نیب مکمل پیشہ وارانہ اورشفاف انداز میں میرٹ پر بدعنوانی کے خلاف مصروف عمل ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے ہیڈکوارٹرز میں ادارے کی نگرانی اورجائزہ نظام سے متعلق پیش رفت پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس کے دوران مانیٹرنگ اینڈ ایولویشن (ایم اینڈ ای) کیلئے چیرمین کے مشیرنے نیب نے نگرانی اورجائزہ نظام کے طریقہ کار اور پیش رفت اورمستقبل میں اس کی موثرہونے بارے پریزینٹیشن پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ چئیرمین نیب کی ہدایت پر نگرانی اور جائزے کا یہ نظام وضع کرلیا گیاہے جس میں تمام متعلقہ فریقوں کی بنیادی ضروریات اورتقاضوں کوملحوظ خاطررکھا گیاہے،اس نظام کے تحت ہر مرحلے پر معلومات کا اندراج، جس میں شکایت کا اندراج، شکایت کی تصدیق، انکوائری، تحقیقات، مقدمہ چلانے کا مرحلہ، علاقائی بیوروز میں کارروائی کا ریکارڈ، ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کی کارروائی بشمول کیس بریف اورفیصلوں کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جاتاہے۔اس نظام کے تحت معیاری اورمقداری بنیادوں پرمعلومات کا تجزیہ کیا جاتاہے اور قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں تنبیہی نظام ازخود فعال ہوجاتا ہے۔

Leave a Reply