اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو آہنی ہاتھوں کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، نیب نے بدعنوانی کے خلاف بلا تفریق عدم برداشت کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جو کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کی راہ …
چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، قومی احتساب بیورو آہنی ہاتھوں کے ساتھ بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کےلئے پرعزم ہے اور اپنے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، نیب نے بدعنوانی کے خلاف بلا تفریق عدم برداشت کی پالیسی اختیار کررکھی ہے جو کہ ملکی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے اورمیرٹ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حق داروں کو ان کے حق سے محروم کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے ہفتہ کو یہاں نیب ہیڈ کوارٹر میں موجودہ نیب انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔








