چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کا نیب کے زیر تربیت تفتیشی افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے کیونکہ انسانی استعداد کار میں بہتری اور ان کی عملی کوششوں اور کارکردگی کو مہمیز دینے میں تربیت کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹریننگ اکیڈمی میں نیب …

اسلام آباد ۔ 28 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب اپنے تفتیشی افسران اورپراسیکیوٹرز کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے کیونکہ انسانی استعداد کار میں بہتری اور ان کی عملی کوششوں اور کارکردگی کو مہمیز دینے میں تربیت کا کلیدی کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب راولپنڈی کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹریننگ اکیڈمی میں نیب کے زیر تربیت تفتیشی افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ نیب انسانی وسائل کی بہتری میں تربیت کی مرکزیت و اہمیت سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب نے تمام تفتیشی افسران کیلئے معیاری سلیبس، ریفریشر کورسز، اکاونٹس سے متعلق امور کیلئے ریفریشر واستعداد کار میں بہتری کا کورس، عمومی مالیاتی قوانین، ڈیجیٹل فورینزک سوالات سے متعلق دستاویزات اور فنگر پرنٹ تجزیے کا نظام وضع کیا ہے۔ اس اقدام سے نیب کو معیاری طریقہ ہائے کار، قوانین اور ضابطوں پر یکساں اطلاق اور ان پرعمل درآمد کرنے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply