چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدار ت اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی آفسران کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کیلئے دوہفتے تک جاری تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا گیا ،تربیت پانے والے افسران اپنے متلعقہ علاقائی بیوروز میں افسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاکہ نیب اپنے افسران اور …

اسلام آباد ۔ 04 مارچ (اے پی پی) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری کی زیر صدار ت اجلاس میں نیب ہیڈکوارٹرز میں تفتیشی آفسران کے حوالے سے ٹرینرز کی تربیت کیلئے دوہفتے تک جاری تربیتی ورکشاپ کا جائزہ لیا گیا ،تربیت پانے والے افسران اپنے متلعقہ علاقائی بیوروز میں افسران و اہلکاروں کو تربیت فراہم کریں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چئیرمین نیب قمرزمان چوہدری نے کہاکہ نیب اپنے افسران اور سٹاف کی تربیت کو اولین ترجیح دے رہاہے ،نیب افسران اور پراسیکیوٹرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ کےلئے 2017ءکےلئے جامع تربیتی پروگرام وضع کیا گیا ہے ۔اجلاس میںنیب کے انوسٹی گیشن آفیسران اور پراسیکیوٹرز کے لئے 2016 میںمنعقد کئے جانے والے اور 2017کیلئے مجوزہ تربیت ، استعداد کار میں اضافہ اور ریفرشر کورسز کا جائزہ لیا گیا۔

Leave a Reply