چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا ادارے کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب قانون اور شواہد کے مطابق تفتیش کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس …

اسلام آباد ۔ 03 فروری (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک لعنت ہے جس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی ضرورت ہے، قومی احتساب بیورو بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب قانون اور شواہد کے مطابق تفتیش کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیب بدعنوانی کی روک تھام اور بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم وصول کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال، تحقیقات اور انوسٹی گیشن کیلئے جامع طریقہ کار وضع کیا ہے۔ نیب نے شکایات کی جانچ پڑتال سے تحقیقات، انوسٹی گیشن اور احتساب عدالتوں میں ریفرنس دائر کرنے کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کیا ہے۔ وائٹ کالر کرائم کے خلاف کارروائی کیلئے 10 ماہ کا عرصہ مقرر کرنا نیب کی بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے سنجیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔

Leave a Reply