چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا راولپنڈی ریجنل بیورو کے الوداعی دورے کے دوران افسران سے خطاب

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے اور بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے مربوط اور منظم انداز میںاپنی کاوشیں کر رہے ہیں جن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، نیب کا پیغا م بدعنوانی سے انکار آج …

اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتا ہے اور بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کے افسران بدعنوانی کے خاتمہ کےلئے مربوط اور منظم انداز میںاپنی کاوشیں کر رہے ہیں جن کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں، نیب کا پیغا م بدعنوانی سے انکار آج سارے ملک کی آواز بن چکا ہے پاکستان دنےا کا واحد ملک ہے جس نے وائیٹ کالر جرائم کے مقدمات کی تحقیقا ت کےلئے 10 ماہ کا وقت مقرر کےا ہے جو ایک طرف نیب کےلئے چیلنج کی حیثےت رکھتا ہے دوسری طرف اس سے بدعنوانی کے خاتمے میں مدد ملے گی، نیب نے گذشتہ چار سالوں میں 50 ارب روپے کی رقم بدعنوان عناصر سے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی ریجنل بیورو کے الوداعی دورے کے دوران افسران سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ قبل ازیں چیئرمین نیب جب نیب راولپنڈی آفس پہنچے تو انہیںگارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوںنے ڈی جی نیب راولپنڈی ناصر اقبال، ڈپٹی چیئرمین نیب امتےاز تاجور اور پراسیکوٹر جنرل وقاص قدیر سے ملاقات کی، جس میں انہیں راولپنڈی ریجنل بیورو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

Leave a Reply