اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے ،نیب میں سفارش پر افسروں کی بھرتی نہیں کی گئی بلکہ میرٹ پربہترین افسروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے نیب میں بھرتی ہونے والے افسران کی پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تربیت کے حوالے …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا نیب افسران کی تربیت کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 19 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب افسران کی جدید خطوط پر تربیت ہماری اولین ترجیح ہے ،نیب میں سفارش پر افسروں کی بھرتی نہیں کی گئی بلکہ میرٹ پربہترین افسروں کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے نیب میں بھرتی ہونے والے افسران کی پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں تربیت کے حوالے سے پیشرفت سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شفافیت اور میرٹ یقینی بنانے کے لئے نیشنل ٹیسٹنگ سروس کے ذریعے بھرتی کا عمل مکمل کیا گیا ۔ این ٹی ایس میں تحریری اور سائیکالوجیکل ٹیسٹ لئے ۔ انہوںنے کہاکہ اشتہار کے جواب میں 94165 درخواستیں موصول ہوئیں ، 97پوسٹوں کے لئے 80ہزار 377امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ، اتنی بڑی تعداد سے موزوں امیدواروں کا انتخاب مشکل مرحلہ تھا۔ بھرتیوںکے پورے عمل میں کوئی سفارش نہیں کی گئی کیونکہ نیب کاپیغام ہے "بد عنوانی سے انکار "۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے کسی قسم کے دباﺅ کے بغیر یہ بھرتیاں کی ہیں ۔ انہوںنے امید ظاہر کی کہ میرٹ پر بھرتی ہونے والے تمام افسران اپنے فرائض سے انصاف کریں گے ،یہی ہمارے فرائض کا طرہ امتیاز ہے اور رہے گا۔








