اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب ”زیرو کرپشن سو فیصد ترقی“ پر یقین رکھتا ہے، محنت کے سوا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے …
چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کا کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چئیرمین قمر زمان چوہدری نے کہاہے کہ نیب ”زیرو کرپشن سو فیصد ترقی“ پر یقین رکھتا ہے، محنت کے سوا کوئی مختصر راستہ نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب ہیڈکوارٹرز میں نیب کے تمام شعبوں کی کارکردگی سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کمیشن نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے میں پہلی بار انسداد بدعنوانی کو شامل کیا ہے، یہ حوصلہ افزاءبات ہے کہ نظم و نسق کے تناظر میں بدعنوانی کی روک تھام کے حوالہ سے 11 ویں پانچ سالہ منصوبہ کے اہداف کے حصول کیلئے ایک باب شامل گیا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2014ءنیب میں اصلاحات کا سال تھا، آپریشن، پراسیکیوشن، ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ، آگاہی اور تدارک سمیت نیب کے تمام شعبوں کی ادارہ جاتی خوبیوں اور خامیوں کا تفصیلی جائزہ لے کر ان میں اصلاحات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور سماجی استحکام کیلئے موثر احتساب کا نظام ضروری ہے۔








