چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے 53ارب روپے کے اراضی سکینڈل میں مبینہ ملزم سابق سیکرٹری محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ شاہ زار شمون ، نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں خرد برد پر سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سید علی رضا، غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور پرنسپل انجینئر پیس اسلام …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) قومی احتساب بیورو نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے 53ارب روپے کے اراضی سکینڈل میں مبینہ ملزم سابق سیکرٹری محکمہ لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ شاہ زار شمون ، نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں خرد برد پر سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان سید علی رضا، غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سابق آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی اور پرنسپل انجینئر پیس اسلام آباد جاوید رضا بھٹہ کے خلاف بد عنوانی ریفرنس جبکہ سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث سابق رکن صوبائی اسمبلی ملک محمد رفیق کھر کے خلاف انویسٹی گیشن اور اراضی سکینڈ ل میں ملوث رکن صوبائی اسمبلی سلطان محمود ہنجرا کے خلاف انکوائری جبکہ اختیارات سے تجاوز ، غیر قانونی بھرتیوں اور ناجائزذرائع سے اثاثے بنانے کے الزام پرسپیکر خیبرپختونخوا اسملبی اسد قیصرکے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply