چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں بورڈ نے ایک کرپشن ریفرنس دائر کرنے، مختلف کیسز میں چار تحقیقات اور پانچ انکوائریز کی منظوری جبکہ تین انکوائریز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے …

اسلام آباد ۔ 26 جولائی (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بدھ کو چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں بورڈ نے ایک کرپشن ریفرنس دائر کرنے، مختلف کیسز میں چار تحقیقات اور پانچ انکوائریز کی منظوری جبکہ تین انکوائریز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے سی ای او میسرز مکہ شوگر ملز پرائیویٹ لمیٹڈ ریاض قدیر بٹ اور دیگر کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ملزمان پر ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان اور یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کو چینی کی مطلوبہ مقدار دانستہ فراہم نہ کرنے اور پیشگی رقم میں خوردبرد کا الزام ہے جس سے قومی خزانے کو کئی ملین روپے کا بھاری نقصان پہنچا۔ بورڈ نے چار تحقیقات کی بھی منظوری دی جن میں پہلی تحقیقات سابق وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان محمد امین عمرانی اور دیگر کیخلاف ہیں۔ اس کیس میں ملزمان پر معلوم آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے اور انہوں نے قومی خزانے کو 88.77 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply