چیئرمین نیب نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں سے متعلق رپورٹس کا …
چیئرمین نیب نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا

مزید خبریں
چیئرمین نیب نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا
اسلام آباد ۔ 23 نومبر (اے پی پی) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے بلوچستان کے کوٹہ پر وفاقی حکومتوں کے مختلف محکموں میں بلوچستان کے مبینہ طور پر جعلی ڈومیسائل پر بھرتیوں سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے بلوچستان کے ڈومیسائل پر بھرتی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی رپورٹ طلب کی ہے تاکہ جعلی ڈومیسائل کے اجراءکے بارے میں مزید تحقیقات کی جا سکیں جو ذمہ داری کا تعین کرنے کے لئے ضروری ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت وفاقی حکومت کے مختلف محکموں میں بھرتی ہونے والے افسران و اہلکاروں کی بھی رپورٹ طلب کی ہے کہ آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت وفاق اور صوبہ بلوچستان میں کتنی آسامیوں پر بھرتی کی منظوری دی گئی، کتنے افراد وفاق اور صوبہ بلوچستان میں تعینات کئے گئے اور کتنی اسامیاں ابھی تک خالی ہیں اور خالی اسامیوں پر آغاز حقوق بلوچستان پیکیج کے تحت اب تک بھرتیاں کیوں نہیں کی گئیں۔







