چیئرمین نیب نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی انکوائری کا حکم دیا

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ شکایت کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف شعبہ جات میں مبینہ بدعنوانی خصوصاً گذشتہ چار سالوں …

اسلام آباد ۔ 22 فروری (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے پاکستان سپورٹس بورڈ میں مبینہ طور پر بدعنوانی اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ اور ڈی جی سپورٹس بورڈ اختر نواز گنجیرا کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے۔ شکایت کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے مختلف شعبہ جات میں مبینہ بدعنوانی خصوصاً گذشتہ چار سالوں میں مختلف نئے پراجیکٹس جن میں نارووال سپورٹس سٹی، لیاقت جمنازیم، مختلف کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی گرانٹس اور بیرون ملک وزرائ، سیکرٹریز، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ اور دیگر کے خاندان کے افراد کا فیڈریشنز کے فنڈز پر غیر ملکی دورے کرنے اور قومی خزانہ کا بے دریغ استعمال، اس کے علاوہ پاکستان سپورٹس بورڈ میں قواعد و ضوابط کے خلاف تقرریاں، ملک کے مختلف سٹیڈیمز کے فنڈز کے باوجود ناگفتہ بہ صورتحال اور ان کی دیکھ بھال کے فنڈز میں مبینہ طور پر خوردبرد، کھلاڑیوں کی عملی ٹریننگ کی بجائے مبینہ طور پر کاغذی کیمپس کا انعقاد اور مختلف کھیلوں کے سامان کے نام پر جاری فنڈز میں خوردبرد اور بدعنوانی کی شکایات شامل ہیں۔