چیئرمین نیب نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی، ترجمان نیب

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو میں بہتری کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ گریڈ 18 کے آفیسرز کےلئے یونفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح نیب افسروں کی حاضری کو …

اسلام آباد ۔ 10 دسمبر (اے پی پی) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے قومی احتساب بیورو میں بہتری کےلئے اہم اقدامات کئے ہیں۔ نیب ترجمان کے مطابق چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈیوٹی کے دوران نیب افسروں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ گریڈ 18 کے آفیسرز کےلئے یونفارم پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے، اسی طرح نیب افسروں کی حاضری کو یقینی بنانے کےلئے بائیو میٹرک نظام پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ دفتری اوقات میں پرائیویٹ مہمانوں کی آمد اور ملاقات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ صرف سرکاری کام کے سلسلہ میں ہی ملاقات ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ اعلیٰ سیاسی شخصیات سے میل ملاقاتوں پر چیئرمین نے نیب افسروں پر پہلے سے پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید خبریں