چیئرمین نیب کی تقرری اتفاق رائے سے کی جائے گی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری اتفاق رائے سے کی جائے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ …
چیئرمین نیب کی تقرری اتفاق رائے سے کی جائے گی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
چیئرمین نیب کی تقرری اتفاق رائے سے کی جائے گی،وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 06 اکتوبر (اے پی پی) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کی تقرری اتفاق رائے سے کی جائے گی۔ جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے کو حتمی شکل لیڈر آف دی ہاﺅس اور اپوزیشن دینگے۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے آئین کی پیروی کی جائے گی۔ وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات بل کو تمام سیاسی جماعتوں کی سفارشات کے بعد اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں استحکام کے لیے قومی اداروں کاا حترام ضروری ہے۔








