اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے ‘ عوامی شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم معائنہ کمیشن نے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ جس کے تحت وفاقی محکموں سے متعلق زیر التواءتمام انکوائریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یہ بات کمشن کے چیئرمین محمد پرویز راٹھور نے ”اے پی …
چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن محمد پرویز راٹھور کی ”اے پی پی “ سے بات چیت
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف کی ہدایت پر وفاقی محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے ‘ عوامی شکایات کے ازالے اور گڈ گورننس کو یقینی بنانے کے لئے وزیراعظم معائنہ کمیشن نے جامع حکمت عملی وضع کی ہے۔ جس کے تحت وفاقی محکموں سے متعلق زیر التواءتمام انکوائریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ یہ بات کمشن کے چیئرمین محمد پرویز راٹھور نے ”اے پی پی “ سے خصوصی بات چیت کے دوران کی۔ چیئرمین وزیراعظم معائنہ کمیشن نے بتایا کہ جنوری میں اس ادارے کی سربراہی سنبھالنے کے بعد انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے وفاقی حکومت کے زیر انتظام تمام محکموں میں شفافیت ، مستعدی اور دیانتداری کا کلچر فروغ دینے کی ہدایت کی۔بالخصوص وہ محکمے جن کا تعلق مفاد عامہ سے ہے ان کی کارکردگی کو موثر بنانے اور عوامی توقعات پر پورا اترنے کے لئے ان اداروں میں خصوصی اصلاحات کی سفارشات مرتب کی جارہی ہیں۔ اس طرح ماضی میں مختلف اہم سرکاری محکموں میں ہونے والی بے ضابطگیوں کا معاملہ بھی خصوصی توجہ کا حامل ہے اس ضمن میں وزیراعظم معائنہ کمشن ایسے تمام امور کی از سر نو چھان بین شروع کررہا ہے جو عرصہ دراز سے التواءکا شکار چلے آرہے ہیں ۔








