لندن۔8جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نوجوانوں کے لئے روزگار، یوتھ انگیجمنٹ اور اوورسیز یوتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اوورسیز یوتھ انگیجمنٹ قومی …
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی ملاقات

مزید خبریں
لندن۔8جنوری (اے پی پی):چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کے درمیان لندن میں اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نوجوانوں کے لئے روزگار، یوتھ انگیجمنٹ اور اوورسیز یوتھ تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اوورسیز یوتھ انگیجمنٹ قومی یوتھ ایجنڈے کو مزید مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کی مہارتوں اور صلاحیتوں کو قومی ترقی کے ساتھ جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان اوورسیز پاکستانی یوتھ کنونشن کے انعقاد پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جس کا مقصد برطانیہ میں مقیم پاکستانی نوجوانوں کو پاکستان کے ترقیاتی وژن اور مواقع سے جوڑنا ہے۔ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے برطانیہ میں پاکستانی نوجوانوں کی مختلف تنظیموں کے ساتھ فعال روابط کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ہائی کمیشن لندن نوجوانوں کے لئے تعلیمی، پیشہ وارانہ اور سماجی مواقع کی فراہمی کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے بھی برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان برطانیہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی توجہ بین الاقوامی یوتھ تعاون کے فروغ پر مرکوز ہے۔
دورہ کے دوران دولتِ مشترکہ (کامن ویلتھ) سیکرٹریٹ، برٹش ای سپورٹس اور برطانوی یوتھ تنظیموں سے ملاقاتیں طے ہیں۔ اس کے علاوہ برطانیہ کی ممتاز جامعات میں زیرِ تعلیم پاکستانی نوجوانوں سے ملاقاتیں بھی پروگرام کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نوجوانوں کے لئے اوورسیز روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے پر عملی پیشرفت کی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان نوجوانوں کے شعبے میں تعاون کو نئی جہت دینے میں معاون ثابت ہوگا۔








