چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین سے خطاب

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 1970ءکے بعد پہلی مرتبہ عوام نے نظریہ کو ووٹ دیا ہے، عوام اب نظریہ کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، اب یہ منتخب ممبران پر ہے کہ وہ باعزت سیاست کریں یا روایتی سیاست کی جانب لوٹ جائیں، اپنی ذات اور خاندان کے مفادات کی آبیاری کرنے والے مسترد …

اسلام آباد ۔ 8 اگست (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ 1970ءکے بعد پہلی مرتبہ عوام نے نظریہ کو ووٹ دیا ہے، عوام اب نظریہ کے علاوہ کسی کو ووٹ نہیں دیں گے، اب یہ منتخب ممبران پر ہے کہ وہ باعزت سیاست کریں یا روایتی سیاست کی جانب لوٹ جائیں، اپنی ذات اور خاندان کے مفادات کی آبیاری کرنے والے مسترد ہو جائیں گے۔ وہ بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کے نومنتخب اراکین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا اہم جزو قابلیت اور اہلیت تھا جبکہ قانون کی بالادستی ریاست مدینہ کا دوسرا اہم جزو تھا۔ عمران خان نے کہا کہ مجھے کیوں نکالا مہم کا پورا خلاصہ یہ ہے کہ مجھ سے پوچھنے کی ہمت کیسے ہوئی، اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا، اسی انسان کو اختیار حاصل ہے کہ وہ اتنا گرے کہ جانوروں سے بھی بدتر ہو جائے۔