چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کا قوم اور گلگت بلتستان کی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےقوم اور گلگت بلتستان کی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہفتہ کو78ویں یومِ آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے گلگت بلتستان میں شفافیت اور …

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نےقوم اور گلگت بلتستان کی عوام کو یومِ آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو78ویں یومِ آزادی گلگت بلتستان کے حوالے سے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے گلگت بلتستان میں شفافیت اور سہولت کے نظام میں نمایاں اصلاحات کیں، گلگت بلتستان میں مستحق خاندانوں کے لیے مالی معاونت کے پروگرام میں توسیع کی گئی۔

سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے خصوصی اقدامات جاری ہیں،گلگت بلتستان کے عوام ملک کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے گلگت بلتستان میں ہزاروں مستحق خواتین تک مدد پہنچائی،عوامی فلاح و بہبود بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی بنیادی ترجیح ہے۔سینٹر روبینہ خالد نے کہا کہ یومِ آزادی ہمیں خدمت، قربانی اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔

 

مزید خبریں