اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر چلنے اور فعال اور متحرک اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے ہمیں اپنے لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ …
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی سینیٹر رزینہ عالم خان کا قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 04 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر چلنے اور فعال اور متحرک اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ ترقی یافتہ قوم بننے کے لئے ہمیں اپنے لوگوں کو تعلیم دینا ہوگی۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو خواندگی اور این ایف ای (2018ءسے 2025ئ) کیلئے نیشنل پلان آف ایکشن پر قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں یونیسکو، صوبائی تعلیم کے نمائندوں، تعلیمی محکموں کے نمائندوں اور این سی ایچ ڈی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں خواندگی سے متعلق قومی لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک سے ناخواندگی کے خاتمے کے لئے این سی ایچ ڈی قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وژن 2025ءاور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے تعلیم کے شعبہ میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی پالیسی بنانے کی ضرورت ہے جس سے معاشرتی ناہمواریوں، صنفی امتیاز، مذہب، نسل اور زبان کی وجہ سے نقصانات کو ختم کیا جا سکے۔








