اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر چلنے اور فعال اور متحرک اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، این سی ایچ ڈی اس سلسلہ میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے …
چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی رزینہ عالم خان کا خواندگی اور این ایف ای کیلئے نیشنل پلان آف ایکشن پر قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ ہمیں ملک سے ناخواندگی کے خاتمہ کے لئے معمول کے طریقہ کار سے ہٹ کر چلنے اور فعال اور متحرک اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، این سی ایچ ڈی اس سلسلہ میں قائدانہ کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے خواندگی اور این ایف ای (2018ءسے 2025ئ) کیلئے نیشنل پلان آف ایکشن پر قومی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں خواندگی سے متعلق قومی لائحہ عمل کی تیاری پر غور کیا گیا جس میں یونیسکو، جائیکا، صوبائی تعلیم کے نمائندوں، تعلیمی محکموں کے نمائندوں اور این سی ایچ ڈی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے چیئرپرسن نے کہا کہ، "یونیسکو عالمی سطح پر خواندگی اور بنیادی تعلیم کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے۔ ماضی میں، یونیسکو نے ‘تعلیم سب کیلئے’ مہم کی قیادت کی جو انتہائی موثر رہی۔ اب 2015 کے بعد، یونیسکو نے پائیدار ڈویلپمنٹ گول نمبر 4، جو تعلیم سے متعلق ہے، کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پاکستان میں یونیسکو، یونیسف اور جائیکا بنیادی تعلیم کیلئے کام کر رہی ہیں۔








