چیئرپرسن قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کا تعلیمی ماہرین کے اجلاس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ امن،انسانی حقوق،ترقی،تحفظ اور غربت جیسی مشکلات پر قابو پانے کے لئے وژن2025ءکے اہداف کے تحت ہم اپنے مسائل کا حل کرسکتے ہیںاور اسی طرح بین الاقوامی ایجنڈا کے ایس ڈی جیزمیں بھی واضح ہے کہ غربت، دہشت گردی اورتعلیم کے لئے بنائے …

اسلام آباد ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) قومی کمیشن برائے انسانی ترقی (این سی ایچ ڈی) کی چیئرپرسن سابق سینیٹر رزینہ عالم خان نے کہا ہے کہ امن،انسانی حقوق،ترقی،تحفظ اور غربت جیسی مشکلات پر قابو پانے کے لئے وژن2025ءکے اہداف کے تحت ہم اپنے مسائل کا حل کرسکتے ہیںاور اسی طرح بین الاقوامی ایجنڈا کے ایس ڈی جیزمیں بھی واضح ہے کہ غربت، دہشت گردی اورتعلیم کے لئے بنائے گئے اہداف ملک میں رہنے والے تمام افراد کے حقوق و تحفظ اورترقی کے لئے ترتیب دیئے گئے ہیں۔مذہبی اورصنفی امتیاز کو مٹاتے ہوئے ہر فرد کوسماجی وثقافتی ترقی کا حق ،جاننے کاحق اورمعاشی ترقی میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے۔یہ سب کچھ تعلیم کے فروغ سے حاصل ہو سکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے این سی ایچ ڈی کے تعلیمی ماہرین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرپرسن این سی ایچ ڈی نے کہاکہ صرف حکومت کے ساتھ ساتھ ہر شہری کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوم کی ترقی کے لئے کام کرے ہماری بھی پوری ذمہ داری ہے کہ ملک کی سماجی واقتصادی ترقی میں مثبت کردار ادا کریں۔اللہ تعالیٰ نے انسان کو بہت سی صلاحیتں عطا کی ہیں یہ صلاحتیں اور ہمارے سیکھائے ہوئے ہنر مل کر روز گار کے وسائل بڑھاکرملک میں ایک بہت بڑی تبدیلی لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تعلیم ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اورایک فرد کی زندگی میںسنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں سماجی رکاوٹوں ، صنفی امتیاز،تعلیم کی لاگت،غربت،دہشت گردی ،کم بجٹ ان سب کا حل صرف تعلیم ہے۔این سی ایچ ڈی اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ دوسرے معاون ادارے خاص طور پر صوبائی حکومتیں اور بین الاقوامی معاون ادارے این سی ایچ ڈی کے ساتھ مل ملک میں ناخواندگی کا خاتمہ کریں۔

Leave a Reply