چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمودحیات کی پاک فضائبہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائبہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر …

اسلام آباد ۔ 5 مارچ (اے پی پی) چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے منگل کو ایئر ہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائبہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان سے ملاقات کی ۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ ملکی دفاع میں ہر اول دستے کی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ دشمن کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے۔پاک فضائیہ کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے ان بہادر سپوتوں پر فخر ہے جنہوں نے دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا۔ اس موقع پر ایئر چیف نے چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریو ں کے بارے میں آگاہ کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملکی سا لمیت کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Reply