چیئر پرسن بی آئی ایس پی ماوری میمن کا فرینکفرٹ کانفرنس سے خطاب

فرینکفرٹ ۔ 20 فروری (اے پی پی) عالمی بنک نے 19سے 20فروری 2018کو فرینکفرٹ (جرمنی) میں سماجی تحفظ اور پروگرام برائے ہنگامی تدابیر پر ایک کانفرنس منعقد کی، جس میں وفاقی وزیر اور چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ 70ممالک سے آئے وفود نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور سماجی تحفظ پر انے تجربات بیان کئے۔ ماروی میمن …

فرینکفرٹ ۔ 20 فروری (اے پی پی) عالمی بنک نے 19سے 20فروری 2018کو فرینکفرٹ (جرمنی) میں سماجی تحفظ اور پروگرام برائے ہنگامی تدابیر پر ایک کانفرنس منعقد کی، جس میں وفاقی وزیر اور چئیر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) ماروی میمن نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ 70ممالک سے آئے وفود نے اس کانفرنس میں شرکت کی اور سماجی تحفظ پر انے تجربات بیان کئے۔ ماروی میمن نے سماجی تحفظ کے پروگرام پر حکومتِ پاکستان کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ اس موضوع پر بات کرتے ہوئے چئیر پرسن نے کہا کہ پاکستان اُن 10شدید متاثرہ ممالک میں سے ہے جو موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے زلزلے، سیلاب اور قحط سالی کا شکار ہےں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عسکری بحران کیوجہ سے فاٹا پاکستان میں عارضی طور پر بے گھر افراد کو حکومتِ پاکستان کی امداد حاصل ہے۔آفات کی صورت میں بی آئی ایس پی پہلے ہی سماجی تحفظ پروگرام کے تحت 54لاکھ گھرانوں کو جو خطِ غربت کی لکیر سے نےچے کی زندگی بسر کر رہے ہےں اور نہایت پسماندہ مستحقین کی شکل میں امداد دے رہی ہیں۔