راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غور کی بدھ کو جاری ٹویٹ کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہاکہ ہم پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔ ہم نے ان قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے جامع …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باوجوہ اور ان کی اہلیہ نے راولپنڈی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنر ل آصف غور کی بدھ کو جاری ٹویٹ کے مطابق اپنے پیغام میں آرمی چیف نے کہاکہ ہم پاکستان کے خلاف سرگرم دشمن قوتوں کا نشانہ ہیں۔ ہم نے ان قوتوں کو ناکام بنانے کے لئے جامع قومی کاوش کے ذریعے طویل جدوجہد کی ہے۔ جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہاکہ ہم متحد اور ثابت قدم ہیں اور انہیں اپنے ووٹ کے ذریعے شکست دیں گے۔آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہاکہ پلیز باہر نکلیں اواپنا ووٹ کاسٹ کریں۔








