چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی سیکرٹری جنرل برائے قومی دفاع و سلامتی کی ملاقات

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی سیکرٹری جنرل برائے قومی دفاع و سلامتی مسز کلیئر لینڈائس نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی و سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ …

راولپنڈی ۔ 2 جولائی (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانس کی سیکرٹری جنرل برائے قومی دفاع و سلامتی مسز کلیئر لینڈائس نے منگل کو یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران دفاعی و سیکورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں اطراف نے دفاعی تعلقات کو تقویت دینے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان عسکری سطح پر رابطے بڑھانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ مسز کلیئر لینڈائس نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت سے نبرد آزما ہونے اور خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

Leave a Reply