مردم شماری کا کام ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا‘ قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کریں گے‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان راولپنڈی ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کا کام ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ بدھ کو پاک فوج کے …
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان

مزید خبریں
مردم شماری کا کام ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا‘ قوم کے تعاون سے ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کریں گے‘ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیان
راولپنڈی ۔ 05 اپریل (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مردم شماری کا کام ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا۔ بدھ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ لاہور کے خود کش حملہ میں شہید ہونے والوں میں فوجی اور سول اہلکار شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد قومی ذمہ داری ہے اور سول و فوجی اہلکاروں کی جانب سے قیمتی جانوں کی قربانی یقیناً بہت بڑی قربانی ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید پختہ کریں گی اور پوری قوم کے تعاون سے ہم ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کریں گے۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیوٹی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔







