کراچی ۔ 8 اگست (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر ایسو سی ایشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری کو پاکستان میں بلیو اکانومی کے حوالے سے موجود امکانات سے آگہی فراہم کرنا اور انہیں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے …
چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری میں خطاب

مزید خبریں
کراچی ۔ 8 اگست (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے صدر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی دعوت پر ایسو سی ایشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد تاجر برادری کو پاکستان میں بلیو اکانومی کے حوالے سے موجود امکانات سے آگہی فراہم کرنا اور انہیں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کے لیے آمادہ کرنا تھا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تاجر برادری کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی نیول اسٹاف نے ملک کے اندر سیکورٹی کی مجموعی صورتحال کے استحکام میں معاشی سیکورٹی کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور مستحکم قومی معیشت ملکی سلامتی میں کلیدی کردار کی حامل ہے ۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے سمندروں اور بحری شعبے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے نیول چیف نے کہا کہ دنیا کی توانائی کی راہداریوں کے سنگم پر واقع ہمارا جغرافیائی محل وقوع ہمیں بحری شعبے میں اقصادی سرگرمیوں کا آغاز کرکے معاشی استحکام کے حصول کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔








