چیف آف دی نیو ل اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا گوادر اور اورماڑہ میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

کراچی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بدھ کو گوادر میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نیول یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر میں جاری پاک بحریہ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوادر ائیر پورٹ آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف …

کراچی ۔ 28 مارچ (اے پی پی) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے بدھ کو گوادر میں قائم پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد نیول یونٹس کی آپریشنل تیاریوں اور گوادر میں جاری پاک بحریہ کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینا تھا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گوادر ائیر پورٹ آمد پر کمانڈر کوسٹ رئیر ایڈمرل معظم الیاس نے چیف آف نیول اسٹاف کا خیر مقدم کیا۔ بعد ازیں کمانڈر ویسٹ کموڈور راحت احمد اعوان نے نیول چیف کو میری ٹائم سیکورٹی ٹاسک فورس ۔88سی ایم ایس -88 ٹی ایف کوسٹل سیکورٹی اور ہاربر ڈیفنس فورس جو کہ گوادر میں قائم سی پیک منصوبوں کی میری ٹائم سیکورٹی کے لئے بنائی گئی ہے، پر تفصیلی بریفنگ دی۔

مزید خبریں