کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان بحریہ جدید اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والا عسکری ادارہ ہے جو ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ کاٹی سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر طارق ملک کی قیادت میںکاٹی کے …
چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے کاٹی کے صدر طارق ملک کی قیادت میں وفد کی ملاقات

مزید خبریں
کراچی ۔ 22 فروری (اے پی پی) پاکستان بحریہ جدید اور پیشہ ورانہ امور میں مہارت رکھنے والا عسکری ادارہ ہے جو ملک کی سمندری حدود کی حفاظت کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ کاٹی سے جمعرات کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق یہ بات چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر طارق ملک کی قیادت میںکاٹی کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر کاٹی کے نائب صدر جنید نقی، سابق صدور زبیر چھایا اور سید فرخ مظہر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ مضبوط اور متوازن معیشت کے بغیر کسی بھی ملک کی تعمیر و ترقی و ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، پاکستان بیش بہا قدرتی نعمتوںسے مالا مال ہے لہذا پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ہم سب کو مل کر جدوجہد کرنی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک خطے میں ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور پاکستان کی ترقی و کامیابی کی راہ میں یہ بنیادی کردار ادا کرے گا۔








