چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ کی اردن کے دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) اردن کے سرکاری دورہ کے دوران چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے اردن کے دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحت اور کمانڈر رائل اردن ایئر فورس میجر جنرل یوسف اے ایچ ال ہنیتی کے ساتھ ان کے دفاتر میں علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقات کی۔ …

اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی) اردن کے سرکاری دورہ کے دوران چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل محمد ذکاءاﷲ نے اردن کے دفاعی حکام کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحت اور کمانڈر رائل اردن ایئر فورس میجر جنرل یوسف اے ایچ ال ہنیتی کے ساتھ ان کے دفاتر میں علیٰحدہ علیٰحدہ ملاقات کی۔ اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے ساتھ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون کے امور زیر بحث آئے۔ ایڈمرل ذکاءاﷲ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ، کولیشن میری ٹائم کمپین پلان، کاﺅنٹر پائیریسی آپریشنز اور ملٹی نیشنل ٹاسک فورسز 150 اور 151 کی کمانڈ کے سلسلہ میں پاکستان کی کمٹمنٹ سے آگاہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فریحت نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی اور ٹھوس دفاعی تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا۔

Leave a Reply