اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے بدھ کو عام انتخابات 2018ءکے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کئے گئے شکایات سیل کا دورہ کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے اور ای سی پی کے عملے نے انتخابات کے انعقاد کےلئے مثالی کام کیا ہے …
چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا کا بدھ کو عام انتخابات 2018ءکے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کئے گئے شکایات سیل کا دورہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا نے بدھ کو عام انتخابات 2018ءکے روز الیکشن کمیشن آف پاکستان میں قائم کئے گئے شکایات سیل کا دورہ کیا۔ پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے اور ای سی پی کے عملے نے انتخابات کے انعقاد کےلئے مثالی کام کیا ہے ۔ شکایات سیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے حوالے سے جو بھی شکایات آئیں گی انہیں فوری حل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نہایت قابل عملہ موجود ہے جو انتخابات کے انعقاد کےلئے دن رات کام کررہا ہے۔








