چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان کی الیکشن کے کامیاب انعقاد پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان نے پوری قوم کو الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے تمام تر منفی پروپیگنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، نتائج کے …

اسلام آباد ۔ 26جولائی (اے پی پی) چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا محمد خان نے پوری قوم کو الیکشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قوم نے تمام تر منفی پروپیگنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انتخابات میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کیا، نتائج کے اعلان میں تاخیر کوئی ناکامی نہیں تاہم کچھ تکنیکی نوعیت کے مسائل ضرور تھے، عام انتخابات 100 فیصد شفاف ہوئے ہیں۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبران اور سیکرٹری کے ہمراہ پہلے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران دہشت گردی کے باعث شہید ہونے والے تمام افراد بیرسٹر ہارون بلور، سراج رئیسانی، اکرام اﷲ خان گنڈا پور اور دیگر تمام شہدا بالخصوص پولیس کے شہداءکے خاندانوں سے ایک بار پھر تعزیت کی اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔ سردار رضا محمد خان نے کہا کہ وہ پوری قوم کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے تمام تر منفی پروپیگنڈے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اس الیکشن میں بھرپور طریقے سے شرکت کی اور اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔

مزید خبریں