اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن وپنجاب گورنمنٹ کے دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ …
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے سلسلہ میں الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی ۔ اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن ، پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب اور الیکشن کمیشن وپنجاب گورنمنٹ کے دیگراعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
ترجمان الیکشن کمیشن سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے پنجاب گورنمنٹ کے نمائندگان کو بتایا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد پنجاب گورنمنٹ اور الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، پنجاب گورنمنٹ اپنی اس ذمہ داری کو پورا کرے ، الیکشن کمیشن کو ضروری رولز، ڈیٹا، نوٹیفکیشن اور نقشہ جات مہیا کرے تاکہ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے لئے بروقت اقدامات اُٹھائے اور اپنی آئینی وقانونی ذمہ داری سے عہد ہ برا ء ہو۔
چیف سیکرٹری پنجاب نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ صوبائی حکومت پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں مخلص ہے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت حلقہ بندی رولز کا ڈرافٹ الیکشن کمیشن کو دے دیا گیا ہے جس پر چیف الیکشن کمشنر نے دفتر کو ہدایت کی کہ ڈرافٹ رولز پر اپنی رائے فوری طور پر صوبائی حکومت پنجاب کو دیں۔چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید بریف کیا کہ لوکل گورنمنٹ کنڈکٹ آ ف الیکشن رولز کا ڈرافٹ 15 نومبر 2025 تک ا لیکشن کمیشن کو بھیج دیا جائے گا تاکہ الیکشن کمیشن اُس پر اپنی تجاویز د ے سکے۔
اس کے علاوہ صوبائی حکومت ڈیمارکیشن نوٹیفکیشن وٹاؤن کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کی درجہ بندی کے نوٹیفکیشن 22دسمبر 2025 تک الیکشن کمیشن کو مہیا کردے گی۔
مزید یونین کونسلوں کی تعداد کے نوٹیفکیشنز 31دسمبر تک الیکشن کمیشن کو دے دئیے جائیں گے اور اس کے ساتھ ساتھ ہر ٹاؤن کارپوریشن ، میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل کے مصدقہ نقشہ جات بھی 10جنوری 2026 تک الیکشن کو مہیا کر دیئے جائیں گے ،اس کےبعد الیکشن کمیشن حلقہ بندی کا آغاز کرسکتا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کی بریفنگ کے بعد الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پر زور دیا کہ مذکورہ بالا تمام امور تجویز کردہ شیڈول کے مطابق ہر صور ت مکمل کئے جائیں۔








