چیف جسٹس آف پاکستان سعید خان کھوسہ کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں،ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو فوری بلاک کرتے ہوئے ایسے مجرموں کے خلاف کارروائی کریں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان …

اسلام آباد ۔ 19 جنوری (اے پی پی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں،ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو فوری بلاک کرتے ہوئے ایسے مجرموں کے خلاف کارروائی کریں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کے نام سے سوشل میڈیا پر چلنے والے جعلی ٹویٹ اکائونٹ کے تناظر میں جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ نہ تو چیف جسٹس آف پاکستان نے کوئی ٹویٹ یا فیس بک اکائونٹ یا پیج استعمال کیااور نہ ہی کسی سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹ پر ان کی کوئی اور آئی ڈی ہے،ایف آئی اے اور پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے ناموں، آئی ڈیز اور پیجز کو فوری بلاک کرتے ہوئے ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں۔