چینی شہریوں کے قتل سے دونوں برادر اور دوست ممالک کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑیگا، چینی اخبار گلوبل ٹائمز کا اداریہ

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان میں دو چینی شہریوں کے قتل سے دونوں برادر اور دوست ممالک کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔یہ بات چین سے شائع ہونےوالے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں کہی ہے۔اخبار نے گزشتہ روز اپنے اداریے میں کہا ہے کہ ایک انتہاپسند تنظیم کی جانب سے دو چینی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پاکستان …

اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی) پاکستان میں دو چینی شہریوں کے قتل سے دونوں برادر اور دوست ممالک کے تعلقات پر کوئی فرق نہیں پڑیگا۔یہ بات چین سے شائع ہونےوالے اخبار گلوبل ٹائمز نے اپنے اداریے میں کہی ہے۔اخبار نے گزشتہ روز اپنے اداریے میں کہا ہے کہ ایک انتہاپسند تنظیم کی جانب سے دو چینی شہریوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات بالخصوص پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے میڈیا کے بعض حلقوں میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ اس طرح کے واقعات سے یہ منصوبہ متاثر ہوسکتاہے۔اخبار نے لکھا ہے کہ اگرچہ انتہاپسندوں کی جانب سے جس جرم کا ارتکاب کیا گیاہے وہ ایک صدمہ اور لرزہ خیزی کی انتہا ہے تاہم اس سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات یا پاک چین اقتصادی راہداری کو کوئی نقصان نہیں پہنچ سکتا۔اخبار نے لکھا ہے کہ اس واقعے کو سی پیک پر حملے سے بھی نہیں جوڑا جاسکتا کیونکہ دونوں چینی شہری سی پیک سے متعلق کسی پراجیکٹ کا حصہ نہیں تھے۔اخبار نے لکھاہے کہ پاکستان اورچین کے درمیان تعلقات مختلف سماجی نظام اوراقدار کے حامل ممالک کیلئے ایک مثال ہےں ، چین کے عوام پاکستان کے عوام کو آئرن برادرز سمجھتے ہیں،پاکستان نے سی پیک کو محفوظ کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں،چینی انجینئروں اور ہنرمندوں کے تحفظ کیلئے پاکستان نے 15ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے اور آنیوالے دنوں میں اس میں مزید اضافہ ہوگا اور اس بات کا چینی عوام کو بھی اچھی طرح سے علم ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply