چینی وزیر خارجہ 18 ستمبر کو روس کا 4 روزہ دورہ کریں گے

بیجنگ۔18ستمبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ یی آج 18 ستمبر کو روس کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر 18 سے 21 ستمبر تک چین-روس سٹریٹجک سکیورٹی کنسلٹیشنز (ایس ایس سی سی ) کے 18ویں دور کے انعقاد کے …

بیجنگ۔18ستمبر (اے پی پی):چینی وزیر خارجہ وانگ یی آج 18 ستمبر کو روس کا 4 روزہ دورہ کریں گے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ روس کی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پیٹروشیف کی دعوت پر 18 سے 21 ستمبر تک چین-روس سٹریٹجک سکیورٹی کنسلٹیشنز (ایس ایس سی سی ) کے 18ویں دور کے انعقاد کے لیے روس جائیں گے۔

گزشتہ ہفتے روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے اعلان کیا تھا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور وانگ یی 18 ستمبر کوروس میں بات چیت کریں گے۔ زاخارووا کے مطابق فریقین یوکرین میں تصفیہ سے متعلق امور کے ساتھ ساتھ ایشیا پیسفک خطے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔