چین موسمیاتی مذاکرات میں ذمہ داری نبھانے کی اہلیت کا حامل ہے، اقوام متحدہ

بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):چین کی ماحول دوست ترقی، عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے کردار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرانگراینڈرسن نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور عالمی برادری میں چین کا عمل بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ چین نے قابل تجدید توانائی پر اپنے وعدوں سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ چین ایک اہم معیشت کی حیثیت …

بیجنگ۔16ستمبر (اے پی پی):چین کی ماحول دوست ترقی، عالمی ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں چین کے کردار کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایگزیکٹو ڈائریکٹرانگراینڈرسن نے کہا ہے کہ ملک کے اندر اور عالمی برادری میں چین کا عمل بھی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔

چین نے قابل تجدید توانائی پر اپنے وعدوں سے بڑھ کر کام کیا ہے۔ چین ایک اہم معیشت کی حیثیت سے شروع سے ہی موسمیاتی مذاکرات میں شریک ہے اور ذمہ داری نبھانے کی اہلیت بھی رکھتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق انہوں نے صدر شی جن پنگ کی رہنمائی میں امورِ موسمیاتی تبدیلی کے لیے چین کےخصوصی ایلچی شیے کی کوششوں کو بھی سراہا۔

انہوں نے تحفظ ماحول کے لیے چین کے ٹھوس اقدامات کابھی خیرمقدم کیا اور چین کی جانب سے پیش کردہ ” سرسبز پہاڑ سونے کے پہاڑ اور صاف شفاف پانی چاندی کے پہاڑ” ہیں کے تصور کے لیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کا شاعرانہ اظہار ہر کسی کے دل میں اتر سکتا ہے۔انہوں نے چین میں قومی ماحولیاتی دن منانےکابھی خیرمقدم کیا ہے۔