چین نے جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز کارروائی پر فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی دیدی

بیجنگ۔ 14 جولائی (اے پی پی) چین نے جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز کارروائی پر فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ قبل ازیں چین نے بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ پر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ٹربیونل کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی اس بات کا خواہشمند …

بیجنگ۔ 14 جولائی (اے پی پی) چین نے جنوبی بحیرہ چین میں کسی بھی ممکنہ اشتعال انگیز کارروائی پر فیصلہ کن ردعمل کی دھمکی دی ہے۔ قبل ازیں چین نے بحیرہ جنوبی چین کے تنازعہ پر دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ٹربیونل کا فیصلہ بھی مسترد کر دیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکانگ نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اگر کوئی اس بات کا خواہشمند ہے کہ وہ مذکورہ ٹربیونل کے فیصلے کی بنیاد پر چین کے سلامتی کے حوالے سے مفادات کے خلاف کوئی اشتعال انگیز اقدام کرے تو ایسی صورت میں چین فیصلہ کن ردعمل کا اظہار کرے گا۔

Leave a Reply